ہر جنگ ایک شکست ہے! پوپ فرانسس
مورخہ 9اکتوبر2023کو پوپ فرانسس نے اسرائیل اور فلسطین میں امن کی دْعا کرتے ہوئے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خوف اور دْکھ کے ساتھ کہا کہ ”برائے مہربانی حملوں اور ہتھیاروں کو روکیں، اور یہ سمجھیں کہ دہشت گردی اور جنگ کسی بھی حل کی طرف نہیں لے جاتی، بلکہ صرف بہت سے معصوم لوگوں کیلئے مصائب اور موت کا باعث بنتی ہے۔“کیونکہ ہر جنگ ایک شکست ہے!
پوپ فرانسس نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اْن تمام لوگوں کے لیے دْعا کر رہے ہیں جو دہشت اور اذیت کی گھڑیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پوپ نے سب کو دعوت دی کہ وہ اسرائیل اور فلسطین میں امن کے لیے دْعا کریں۔
آخر میں پوپ فرانس نے عالمی برادری اور تمام مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ امن و اتفاق کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ یروشلم تمام لوگوں کے لیے دْعا کا گھر ہو۔