کھیل ”امن کی پیش گوئی“ بن سکتا ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 17اگست 2026کو جنوبی اٹلی میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلہ کوپوپ لیو چہاردہم نے”امن اور اخوت کی پیش گوئی“ قرار دیا۔ایتھلیٹیکا ویٹیکانا کے چار کھلاڑی 20ویں بحیرہ روم کے کھیلوں میں حصہ لینے جا رہے ہیں، جو 21 اگست سے 3 ستمبر تک جنوبی اٹلی کے شہر تارانتو میں منعقد ہوں گے۔افریقہ، ایشیا اور یورپ کے 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 4,000 کھلاڑی 33 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ ان تمام ممالک کو بحیرہ روم کا خطہ ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
کھیلوں کے آغاز سے قبل پوپ لیو چہاردہم نے اْمید ظاہر کی کہ 2026 کے بحیرہ روم کے کھیل دنیا کے سامنے امن اور باہمی میل جول کی ایک نمایاں مثال پیش کریں گے۔
پوپ لیو نے کہا کہ ”اس ہفتے تارانتو میں بحیرہ روم کے کھیل شروع ہوں گے۔ مجھے اْمید ہے کہ یہ کھیلوں کا مقابلہ اس خطے اور پوری دنیا کی اقوام کے درمیان امن اور اخوت کی پیش گوئی ثابت ہو۔
پوپ لیو اکثر اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ کھیل اپنی حقیقی معنویت اس وقت حاصل کرتا ہے جب مقابلہ باہمی ملاقات میں تبدیل ہو جائے اور کھلاڑی ایک دوسرے کو ایک ہی انسانی خاندان کے افراد کے طور پر تسلیم کریں۔
بحیرہ روم کے کھیلوں کے پہلے روز تارانتو کے آرچ بشپ شہر کے گرجا گھر میں پاک ماس کی صدارت کریں گے۔ ان کے ساتھ ثقافت اور تعلیم کے لیے ڈیکاسٹری کے سیکریٹری بشپ بھی موجود ہوں گے۔
 اس موقع پرکھلاڑیوں کی صلیب (Cross of the Athletes)کا استقبال کیا جائے گا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ صلیب پورے کھیلوں کے دوران گرجا گھر میں موجود رہے گی اور کھلاڑیوں کے لیے ایک روحانی مرکز اور یاد دہانی کا ذریعہ ہوگی۔ یہ صلیب 2012 کے لندن اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں سے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہی ہے۔
آرچ بشپ مینئیرو نے کہا کہ کھیل پیشہ ور اور شوقیہ کھلاڑیوں، حتیٰ کہ بچوں کے لیے بھی ایک ایسا موقع فراہم کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ سماجی اختلافات سے بالاتر ہو کر اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جو جنگ اور موسمیاتی ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، ہمارے پاس یہ دکھانے کا موقع ہے کہ امن ممکن ہے۔ وہ کھلاڑی جو بظاہر’’مخالف فریقوں“ سے تعلق رکھتے ہیں، دراصل ایسے مرد و خواتین ہیں جو اپنے جائے پیدائش یا عقیدے سے بالاتر ہو کر حقیقی روحِ اخوت سے متحرک ہیں۔
ثقافت اور تعلیم کے لیے ڈیکاسٹری کے سربراہ کارڈینل نے کہا کہ ایتھلیٹیکا ویٹیکانا کی موجودگی اخوت اور بھائی چارے کا ایک اہم عملی اظہار ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی صلیب کو ”بغیر الفاظ کا پیغام“قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صلیب اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ ہر انسانی زندگی، خواہ وہ پسینے اور تکلیف سے گزر رہی ہو، محبت اوراحترام کی مستحق ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup