کبھی بھی انسانیت کے خلاف جنگ اور ہولناکیوں کے عادی نہ بنیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 24اکتوبر2023کوپوپ فرانسس نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے کے لیے اپنی اپیل کی تجدید کی۔انہوں نے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں ایک بار پھر دنیا میں ہونے والے تنازعات کی مذمت کی اور کہاہمیں کسی جنگ کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے۔ ہمیں خدا اور انسان کے خلاف ان انتہائی سنگین ہولناکیوں سے پہلے اپنے دل و دماغ کو بے ہوش نہیں ہونے دیناہے۔
یہ اپیل پوپ فرانسس کی طرف سے آنے والی 18ویں اپیل ہے۔انہوں نے آغازسے ہی جنگ کی مذمت کی ہے، اس اپیل کو یوکرین میں روسی جارحیت کے مہینوں میں اور اب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، حملوں اور تشدد کے دوبارہ سر اْٹھانے کے بعد اس میں شدت آئی ہے۔