پوپ لیو کی اپیل: تھائی لینڈاورکمبوڈیا سرحد پر جھڑپیں فوراً روکی جائیں!
مورخہ 10دسمبر2025کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر نئے جھگڑوں کے بعدامن کے لیے گہری تشویش اور متاثرین کے لیے دْعا کی۔
پوپ لیو نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر دوبارہ شروع ہونے والے تنازع کی خبروں نے مجھے بہت دْکھ پہنچایا ہے۔ وہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں عام لوگ بھی شامل ہیں اور ہزاروں افراد کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
یہ تازہ کشیدگی دہائیوں پر محیط سرحدی تنازع کا ایک اور باب ہے، جس میں مندروں اور ثقافتی مقامات کے گرد متنازع علاقوں نے ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان گولہ باری اور جھڑپوں کو جنم دیا ہے۔ علاقائی سفارت کاری اور مذاکرات کی کوششوں کے باوجود جنگ بندی اکثر کمزور ثابت ہوئی ہے، جس سے سرحدی آبادی بار بار خطرے کی زد میں آتی رہی ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے ایک بار پھر اس تنازع کے بڑھنے پر افسوس کا اظہار کیا اور دونوں ممالک سے اپیل کی:فوری طور پر جنگ بندی کریں اور مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔