پوپ فرانسس کی مسیحیوں کوخوشی اور محبت کے ساتھ یسوع کی گواہی دینے کی نصیحت
مورخہ22جنوری2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا کہ خدا ہمیں آزمائش میں ڈالتا ہے تا کہ ہم اپنی زندگی میں خوشی کے ساتھ اْس سے محبت کریں۔انہوں مقدس مرقس کی انجیل سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ خداوند اپنے شاگردوں کو ”آدم گیر“بننے کے لیے کہتاہے۔ اور ہمیں بھی انجیل کی خوشخبری کوہر شخص تک پہنچانا ہے۔تاکہ یسوع مسیح کے حقیقی شاگرد بن سکیں۔
پوپ فرانسس نے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ یسوع کوجانیں اور اْس کی گواہی دینے کیلئے خود کو تیار کریں نیز دوسروں کوخوش کر نے کی بجائے خداوند کا شکریہ ادا کر نے کو ترجیح دیں۔
انہوں نے اپنی بات کے اختتام پر مقدسہ مریم سے سفارش کی تاکہ وہ ہمیں فضل دے اور ہم دوسروں کو اپنی ایمانی گواہی کے ذریعے یسوع سے محبت کر نے کا تجربہ کر نے کی دعوت دیں۔