پوپ فرانسس کی تمام مومنین سے امن اور سِنڈکیلئے دْعا کرنے کی اپیل

مورخہ8اکتوبر2023کو پوپ فرانسس نے اس بات کو دْہراتے ہوئے کہ اکتوبر روزری کا مہینہ ہے،تمام مومنین کو دْنیا بھر میں امن کیلئے دْعا کرنے کی اپیل کی نیزجاری کردہ سِنڈ کے اجلاس کو روح القدس کے سپرد کیا۔

 اْنہوں نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ ”مقدسہ مریم کی شفاعت کے ذریعے، جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کے لیے دْعا گو رہیں۔انہوں نے خاص طور پر، ”یوکرین کو یاد کیا، جو ہر روز بہت زیادہ تکلیف اْٹھاتا ہے۔


پوپ فرانسس نے اْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو سِنڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور خاص طور پر ان لوگوں کا      جو اس سِنڈی اجلاس میں اپنی دعاؤں کے ساتھ شریک ہیں۔

آخر میں انہوں نے جاری سِنڈکو ”روح میں سننے، اشتراک کرنے اور برادرانہ اشتراک کا ایک کلیسیائی واقعہ“کے طور پر بیان کیا اور ہر ایک کو دعوت دی کہ وہ اپنے کام کو روح القدس کے سپرد کریں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail