پوپ فرانسس نے فروری کے مہینہ کے دْعائیہ ارادے کو بیماروں کے نام منسوب کر دیا۔

یکم فروری 2024 کو پوپ فرانسس نے رواں مہینے کے لیے اپنے دْعائیہ ارادے کو شدید بیماروں اور اْن کے اہل خانہ کے لیے منسوب کیا نیزاْن کیلئے دْعا کرنے کی اپیل کی۔

پو پ فرانسس نے کہا کہ شدید بیمار لوگوں کو محبت اور نرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ جب علاج کا بہت کم موقع موجود ہو، تب بھی ہر بیمار شخص کو طبی، نفسیاتی، روحانی اور انسانی مدد کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا شفا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتی لیکن ہم ہمیشہ بیمار کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔فالج کے مریض کی دیکھ بھال کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، پوپ فرانسس اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایسے مریض کیلئے طبی توجہ اْسے انسانی مدد اور قربت کی ضمانت دیتی ہے۔

پوپ فرانسس نے بیمار ی کے دوران بیمار شخص کے خاندان کے کردار پر بات کی اور کہا بیماری میں مبتلا افراد کو اْن مشکل لمحات میں تنہا مت چھوڑیں۔

آخر میں انہوں نے کہا خدا کرے تمام بیماروں اور اْن کے اہل خانہ کو ہمیشہ ضروری طبی اور انسانی دیکھ بھال اور مدد حاصل ہوتی رہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail