مقدسہ مریم کلیسیا کے لیے کامل نمونہ ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم


مورخہ 13مئی 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے خاتون ِ فاطمہ کی عید کے موقع پر، اس بات پر زور دیا کہ مبارک کنواری مقدسہ مریم کلیسیا کے لیے ایک کامل نمونہ اور عظیم ماں ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کلیسیا کا بھید مقدسہ مریم میں بھی جھلکتا ہے۔ خدا کے لوگ اُن میں اپنی ابتدا، اپنا نمونہ اور اپنی منزل پاتے ہیں۔پوپ لیونے مزید کہا کہ خداوند کی ماں میں کلیسیا اپنے راز کو دیکھتی ہے، کیونکہ وہ نہ صرف اُن میں پاکیزہ ایمان، مادرانہ محبت اور اُس روحانی عہد کا نمونہ پاتی ہے جس کے لیے وہ بلائی گئی ہے، بلکہ سب سے بڑھ کر اُن میں وہ مثالی صورت دیکھتی ہے جو کلیسیا کو بننے کے لیے بلایا گیا ہے۔
انہوں نے دوسری ویٹیکن کونسل کی دستاویز Lumen gentium پر غور کیا، جس کا آخری باب مقدسہ مریم کے بارے میں ہے۔کیا میں مقدسہ مریم سے مدد مانگتا ہوں؟اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ماں مریم کلیسیا کے لیے ایک نمونہ ہے اور تمام مومنین کو دعوت دی کہ ہم اُن سے دْعا کریں کہ وہ اپنی شفاعت کے ذریعے ہماری مدد کریں تاکہ ہم اُن کی تقلید کرتے ہوئے زندگی گزار سکیں۔
اسی سلسلے میں انہوں نے چند سوالات پیش کیے تاکہ ہر شخص اپنے ایمان پر غور کرے:
* کیا میں کلیسیا میں اپنی شمولیت کو عاجز اور فعال ایمان کے ساتھ جیتا ہوں؟
* کیا میں کلیسیا کو اُس عہد کی جماعت سمجھتا ہوں جو خدا نے مجھے اپنی بے پایاں محبت کا جواب دینے کے لیے عطا کی ہے؟
* کیا میں خود کو کلیسیا کا زندہ حصہ سمجھتا ہوں، اُن راہنماؤں کی فرمانبرداری میں جو خدا نے مقرر کیے ہیں؟
* کیا میں مقدسہ مریم کو کلیسیا کے نمونہ، ممتاز رکن اور ماں کے طور پر دیکھتا ہوں، اور اُن کی شفاعت طلب کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے بیٹے کا وفادار شاگرد بننے میں مدد دیں؟
پوپ لیو نے وضاحت کی کہ خدا کے فضل اور ایمان کے ذریعے یسوع کو قبول کرنے کے باعث، اور اپنے پاکیزہ عشق کے ذریعے، حضرت مریم اُس چیز کا کامل نمونہ ہیں جس کے لیے کلیسیا کو بلایا گیا ہے:وہ خداوند کے کلام کی مخلوق اور خدا کے بچوں کی ماں ہیں، جو روح القدس کی فرمانبرداری میں جنم لیتے ہیں۔ پوپ نے یہ بھی کہا کہ حضرت مریم کلیسیائی جماعت کی بہترین رکن ہیں کیونکہ وہ ایمان رکھنے والوں میں سب سے اعلیٰ اور الٰہی راز کے لیے مکمل طور پر کھلی ہوئی تھیں۔
پوپ  لیو نے وضاحت کی کہ مقدسہ مریم الٰہی بھید کی علامت بننے والی عورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت کا لفظ اسرائیل کی اُس نوجوان بیٹی کی تاریخی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے جسے یسوع کی ماں بننے کا شرف ملا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نجات کاواحد وسیلہ یسوع مسیح ہیں، اور اُس کی ماں ایمانداروں کو اُن کے ساتھ گہرے تعلق میں آنے میں مدد دیتی ہے۔
آخر میں پوپ لیو نے روح القدس سے دْعا کی کہ وہ سب کو یہ فضل عطا کرے کہ وہ کلیسیا میں مکمل زندگی گزار سکیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail