محبت کی پاکیزگی کو گلے لگائیں۔پوپ فرانسس

 مورخہ 17جنوری 2024کو پوپ فرانسس نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی پاکیزگی کو گلے لگائیں، اور ہوس کے خلاف مزاحمت کریں کیونکہ ہوس گلے لگانے کے بجائے جکڑ لیتی ہے، اس لئے محبت کی پاکیزگی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حوس ایک ایسی طاقتور بدی ہے جو محبت کی پاکیزگی کو زہر آلود کر دیتی ہے۔ یہ دنیا جہاں عجائبات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے، برائی سے محفوظ نہیں ہے۔یہ لوگوں کے درمیان تعلقات کو تباہ کر تی نیز اْن سے آزادی چھین سکتی ہے۔

پوپ فرانسس نے بتایا کہ، ہوس اْس محبت کی خوبصورتی کے خلاف ہے جو خدا نے ہمارے دلوں میں پیوست کی ہے  کیونکہ اْس نے ہمیں دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بلایا ہے۔پوپ فرانسس نے بتایا کہ محبت کی خوبصورتی ہمیں یقین دلاتی ہے کہ ایک ساتھ کہانی بنانا مہم جوئی پر جانے سے بہتر ہے۔حلیمی کو فروغ دینا شیطان کے سامنے جھکنے سے بہتر ہے اورخدمت کرنا فتح سے بہتر ہے کیونکہ اگر محبت نہ ہو تو زندگی تنہا ہو جاتی ہے۔

پوپ فرانسس نے دْعا کرتے ہوئے اپنی بات کا اختتام کیا کہ خدا کرے ہمارے دل ہمیشہ محبت کی خوبصورتی کا خزانہ رکھیں، جو ہمارے لیے خدا کی غیر مشروط محبت کے راز میں شریک ہیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail