فلسطین اور اسرائیل کے لوگوں کوامن سے جینے کا حق ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 26نومبر2023کوپوپ فرانسس نے فلسطین اور اسرائیل میں امن کی اپیل کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے دْعا کی اور کہا کہ جنگیں جانی نقصان کے پہاڑ بنانے کی بجائے،بات چیت کے ذریعے حل کی جائیں۔
انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ جنگ کے پھیلاؤ اور اس کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کیا کہ ہم سب جنگوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے جنگ سے ہونے والے مصائب پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے۔پوپ فرانسس نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے لوگوں کوامن سے جینے کا حق ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آئیے ہم فلسطین اور اسرائیل میں امن کے لیے دْعا کریں تا کہ مشکلات گفت و شنید سے حل ہو جائیں اور امن کا بول بالا ہو۔