صرف خدا میں ہمیں زندگی کی روشنی ملتی ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 17دسمبر2023کوپوپ فرانسس نے کہا جس طرح مقدس یوحنا اصطباغی مسیح کے نور کی گواہی دیتا ہے بالکل اسی طرح ہمیں بھی دوسروں کی خدمت کے لیے بلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ یوحنا بپتسمہ دینے والے سے ملنے اور سننے کے لیے جوق در جوق آتے تھے۔ خاص طور پر اْس کے مستقل اور مخلصانہ اندازکی وجہ سے وہ اْن مشہور اور طاقتور لوگوں سے مختلف تھا جنہوں نے اپنے کردار سے زیادہ اپنی ظاہری شکل کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوحنا نے خود بھیڑ کو بتایا کہ وہ روشنی یا نور نہیں تھا۔بلکہ وہ ایک چراغ ہے، جبکہ روشنی مسیح یسوع ہے۔یوحناکی یہ گواہی ہمیں دکھاتی ہے کہ صرف خدا میں ہمیں زندگی کی روشنی ملتی ہے اور یہ کہ خدا کے فضل سے ہم ایک ایسے چراغ بن سکتے ہیں جو چمکتا ہے اور یسوع سے ملنے کا راستہ تلاش کرنے میں دوسروں کی مدد کرتا ہے۔

اپنی بات کے اختتام میں پوپ فرانسس نے مشورہ دیا کہ ہم اپنے آپ سے پوچھیں کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں کرسمس کے ان بابرکت ایام اور اس کے بعد مسیح کی روشنی کی گواہی کیسے دے سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا خدا کرے مقدسہ مریم کی شفاعت ہمیں ایسا انسان بننے میں مدد دے جو یسوع کی عکاسی کرے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail