روح القدس رسولی جذ بہ کا ذریعہ ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 6دسمبر 2023کو پوپ فرانسس نے اِس بات پر زور دیا کہ انجیل کا پرچار روح القدس کے بغیر، ناممکن ہے۔تاہم، روح کی بالادستی ہمیں سستی پر آمادہ نہیں کرتی بلکہ روح القدس کلیسیا کے مشن کو موثر بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسبانی سرگرمیاں، روح میں دلیر ہونے، مشنری خدمت میں پرجوش ہونے  کے لیے وفاداری کا ثبوت ہیں۔

پوپ فرانسس نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ روح القدس کو ہمارے تمام وجود اور ہمارے کام کا ذریعہ بننے دیں۔آخرمیں اُنہوں نے کہا کہ روح القدس کلیسیاکو زندہ کرتا اور پھر سے جوان کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا کیونکہ یہ ہمیں رسولی جذبہ عطا کرنے کا ذریعہ ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail