خوشی اور میل جول کی دعوت کو ”ہاں“ کہیں۔پوپ فرانس
مورخہ 15اکتوبر2023 کو پوپ فرانس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مومنین سے خطا ب ہوتے ہوئے کہا کہ خدا ہمیں خوشی اور میل جول کی د عوت میں شریک ہونے کے لیے بلاتا ہے۔ تا کہ ہم گناہوں سے نجات حا صل کر کے خدا کے ساتھ ابد ی مسرت اورآسما ن کی با دشا ہت میں شا مل ہوسکیں۔
پوپ فرانسس نے تمام زائر ین کوخوش آمد ید کہا اورا نجیل مقدس میں سے ایک تمثیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی امیر ادمی نے اپنے بیٹے کی شا دی کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا اور جیتنوں کو بھی بلایا تھا وہ آئے ہی نہیں۔ ہر کسی نے کوئی نہ کوئی بہانہ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم میں بہت سے لوگ اسی طرح خدا کے بلاؤے کونظر انداز کر تے ہیں لیکن پھر بھی وہ بڑے صبر اور کشادہ دل سے ہمارا انتظار کرتا ہے۔آخر میں پوپ فرانس نے رہنمائی کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں محبت اورامن کے خدا کووقت دینا چا ہئے اور اْس کے بلاؤ ے کو سمجھتے ہوئے خوشی اور میل جول کی دعوت کو ہاں کہیں۔