خدا ہمیں گلے لگاتا اور ہمیں ہمارے گناہوں سے آزاد کرتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 10مارچ 2024کو پوپ فرانسس نے کہاکہ خدا ہم سے اتنا پیار کرتا ہے کہ وہ ہمیں مجرم ٹھہرانے کے لیے کوئی مقدمہ نہیں کرتا بلکہ ہم سب کوبچانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاکہ ہم میں سے کوئی بھی ہلاک نہ ہو۔یہاں تک کہ اگر ہم خود کو گناہ یا غلطیوں سے دبے ہوئے محسوس کرتے ہیں تب بھی یسوع ہمیں تسلی دینے اور بچانے کے لیے تیار ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی کامل نہیں ہے ہم سب گنہگار ہیں۔ 
آخر میں پوپ فرانسس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے سامنے کوئی راز نہیں ہیں۔ وہ خدا ہم پر انگلی نہیں اْٹھاتا، بلکہ ہمیں گلے لگاتا اور گناہوں سے نجات دلاتا ہے۔