خدا کی آواز سنیں اور رْوح القدس سے رہنمائی حاصل کریں۔پوپ فرانسس

 مورخہ 2اکتوبر2024کو سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پوپ فرانسس نے بشپس سِنڈ کی 16ویں جنرل اسمبلی کے دوسرے اجلاس کے اجتماعی افتتاح کے موقع پر اپنے پیغام میں بات چیت کیلئے کھلے دلوں کی ضرورت اور رْوح القدس سے حاصل ہونے والی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔اْنھوں نے شرکاء کو دعوت دی کہ اْس راستے کو سمجھنے کی کوشش کریں جس منزل تک پہنچنے کے لیے ہمیں خدا کی خواہش ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا، بھائیو اور بہنو!آئیے ہم اس کلیسیائی سفر کو دوبارہ سے شروع کریں کیونکہ مسیحی ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں تاکہ سب کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا جا سکے۔
انہوں نے آخر میں مقدسہ کنواری مریم سے امن کے تحفے کے لیے التجا کی نیز مومنین کو نصیحت کی کہ وہ ایک ساتھ سفر کریں۔خدا کی آواز سنیں اور رْوح القدس سے رہنمائی حاصل کریں۔