جی اْٹھے یسوع پر یقین رکھیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 7مارچ 2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مقدس پوپ جان پال دوم نے پاشکا کے دوسرے اتوار کو الہٰی رحم کے لیے مخصوص کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انجیلِ مقدس ہمیں بتاتی ہے کہ ہم خدا کے بیٹے یسوع پر ایمان لا کے ابدی زندگی پا سکتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ ہم میں سے ہر ایک زندگی چاہتا ہے لیکن زندگی گزارنے کا صحیح راستہ وہ ہے جو خوشی دے جبکہ ایسا راستہ جو خوشی کا باعث نہ بنے اْسے ترک کرنا بہتر ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ زندگی گزارنے کا مطلب صلیب پر اور جی اْٹھے یسوع پر ایمان رکھنا، دْعا میں اْس کے حضور جْھکنا،اْس سے رہنمائی حاصل کرنانیز اِس بات کو تسلیم کرنا کہ وہ موجود ہے کیونکہ یسوع کے ساتھ ہماری ہر ملاقات ہمیں زندگی دیتی ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے پاک کنواری مقدسہ ماں مریم سے سفارش کی کہ وہ ہمیں جی اْٹھے یسوع پر ایمان لانے کا فضل دے تاکہ ہم زندگی حاصل کریں اور پاشکا کی خوشیوں کو دوسروں میں پھیلائیں۔