جنگ بذات خودانسانیت کاانکار ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ24جنوری 2024کوپوپ فرانسس نے یوکرین میں شہریوں پر بمباری اورغزہ میں انسانی بحران سمیت جنگ بندی کی اپیل کی اور زور دیا کہ نفرت اور تشدد کوکبھی بھی جائزنہیں ٹھہرایا جاسکتا کیونکہ یہ ہماری مشتر کہ انسانیت کومجروح کرتاہے نیزجنگ بذات خود انسانیت کی نفی ہے۔انہوں نے ساری دنیا  میں،خاص طور پر، مشرق وسطی، فلسطین، اسرائیل اور یوکرین کے لوگوں کے لیے امن کی اپیل کی۔آخر میں پوپ فرانسس نے اعلیٰ سیاسی عہدوں پر فائز لیڈروں سے جنگوں کوختم کر کے انسانی زند گی کوترجیح دینے کی التجا کی اور متاثرین کے لیے دْعاکر تے ہوئے کہا کہ جنگ ہمیشہ ہار جاتی ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail