انسانی حقوق سے وابستگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔پوپ فرانسس
مورخہ 11دسمبر2023کو،پوپ فرانسس نے انسانی حقوق کے عالمی اعلان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنگ سے متاثرہ تمام لوگوں کے لیے دْعائیں مانگیں۔
انہوں نے کہا، انسانی حقوق سے وابستگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ انسانی حقوق کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے۔بہت سے ابھی بھی کرنے کی ضرورت ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اْن تمام لوگوں کے قریب ہیں جو روزمرہ کی زندگی کے ٹھوس حالات میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے کام کرتے اور لڑتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سفر کرسمس کی جانب رواں ہے،توکیا ہم امن کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے قابل ہیں؟
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عذاب میں مبتلا یوکرین، فلسطین اور اسرائیل کو نہیں بھولنا چاہیے۔نیز اْن کیلئے مسلسل دْعا کرنے کی اپیل کی۔