آئیے ہم اْمید رکھتے اور دْعا کرتے رہیں۔پوپ فرانسس

مقدسہ ماں مریم کے آسمان پراْٹھائے جانے کی عید کے موقع پر پوپ فرانسس نے مقدسہ ماں مریم کو امن کے لیے اپنی دعائیں سونپیں نیزیوکرین اور دنیا بھر میں امن کی اپیلوں کی تجدید کرتے ہوئے مومنین کو امن کے لئے دْعا جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے بہت سے علاقے جنگ سے متاثر ہیں، ایسی جگہیں جہاں ہتھیاروں کی بھرمارمکالمہ کی کوششوں کو چھپا دیتی ہیں اور طاقت کاغرور حق کی آواز پر غالب ہے۔لیکن ہمیں حوصلہ شکنی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ پْر اْمید رہنا ہے۔

آخر میں کہا آئیے ہم اْمید رکھتے اور دْعا کرتے رہیں کیونکہ یہ وہی خدا ہے جو ماضی میں بھی ہماری رہنمائی کرتاتھا اور جو آج بھی ہماری سنتا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail