آئیے نئے سال کو خدا کی ماں مقدسہ مریم کے سپرد کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ یکم جنوری 2024کو پوپ فرانسس نے مقدسہ مریم، خدا کی ماں کی عید کا جشن مناتے ہوئے مومنین سے کہاآئیں اس نئے سال کو خدا کی ماں کے سپرد کریں اور اپنی زندگیاں خْداکے لیے وقف کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مقدسہ مریم ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں خدا کی پدرانہ شفقت کی طرف لے جاتا ہے۔انہوں نے کہا عورت ایک تحفہ ہے اور ہر معاشرے کو اس تحفہ کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔مزیدیہ کہ جو کسی ایک عورت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے وہ خدا کی بے حرمتی کرتا ہے۔اس کے بعد پوپ فرانسس نے اس بارے میں بات کی کہ مقدسہ مریم ہماری زندگی میں کس طرح فیصلہ کن کردارادا کرتی ہے، جیسا کہ ماں سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ اْس کے بچوں کی فوری ضرورت  کیاہے۔مقدسہ مریم ہماری ضروریات کو جانتی ہے۔ وہ ہماری زندگیوں میں فضل کی بھرمار کرنے کیلئے خْداسے سفارش کرتی ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ جب ہم تنہائی میں مقدسہ مریم کی پناہ میں آتے ہیں،اپنی کوتاہیوں سے نمٹنے کے لیے اور خاص طور پر جب ہم اپنی زندگی کی گرہیں کھولنے کے قابل نہیں ہوتے تو وہ ماں ہمیں سنبھالتی ہے۔

اپنی بات کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہاخدا کرے یہ سال برکتوں سے بھرے اوردْنیا مقدسہ مریم خدا کی ماں کی محبت سے معمور ہو جائے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail