آئیے عالمی امن مقدسہ مریم کے سپرد کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ8دسمبر2023کو پوپ فرانسس نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ عالمی امن کیلئے پا ک کنواری مریم سے جوکہ امن کی ملکہ ہے دْعا کریں۔تاکہ دنیا میں امن کو فروغ ملے اور دلوں میں سکون پیدا ہو۔انہوں نے کہا مقدسہ مریم سے التجا کریں تاکہ ایسی دنیا وجود میں آئے جو جنگ سے پاک ہو۔

پوپ فرانسس نے ایک مرتبہ پھر مومنین سے کہا کہ آئیے ہم سب خاص طور پر یوکرین، فلسطین اور اسرائیل میں امن کیلئے دْعا کریں۔

آخر میں انہوں نے اٹلی اور دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کو پیار سے خوش آمدید کہتے ہوئے نوجوانوں سے لے کر بوڑھوں تک کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ ”کلیسیامیں قیمتی  زندہ پتھر اور معاشرے میں اچھا خمیر“ بنیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail