خود کشی کرنے والا پرندہ
وسیع افریقی سبزہ زاروں میں گشت کرنے والے زرافوں، زیبروں، چکوروں اور ہرنوں کے درمیان خالق کی ایک نہایت حیرت انگیز مخلوق سکونت کرتی ہے۔ اسے دیکھنے والے لوگ اسکے دراز قد، قوی ٹانگوں اور خوبصورت ملائم پَروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ دُنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے۔ آپ اسے اسکے عام نام، شترمرغ سے پہچانتے ہیں۔
شتر مرغ کو دنیا کاسب سے بڑا پرندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کا قد عام طور پر 6 سے 8 فٹ لمبا ہوتا ہے۔ اس کا وزن 100 کلو گرام سے لے کر 150 کلو گرام تک ہوتا ہے۔ اسکی ٹانگیں اور گردن بہت زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ اپنے وزنی جسم کی بدولت یہ اڑ نہیں سکتا۔ لیکن اس کی فی گھنٹہ رفتار 70 کلو میٹر ہے۔ اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے وہ درندوں کا شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔
مادہ شتر مرغ ایک وقت میں 10 سے 12 انڈے دیتی ہے۔ اس کے ایک انڈے کا وزن تقریبا ڈیڑھ کلو ہوتا ہے۔ جیسے شتر مرغ دنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے ویسے ہی اس کا انڈہ بھی باقی تمام پرندوں کے انڈوں سے زیادہ وزنی اور بڑا ہوتا ہے۔
عرصہ دراز پہلے اُونٹوں سے مشابہت کی وجہ سے شترمرغ کو سٹروتھوکیمولس کا نام دیا گیا جو لاطینی اور یونانی زبان سے مل کر بنتا ہے۔ اونٹ کی طرح، شترمرغ بھی انتہائی درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے اور ریگستانی علاقے میں پرورش پا سکتا ہے۔ اسکی پلکیں گھنی ہوتی ہیں جو اس کی بڑی آنکھوں کو جھاڑی دار علاقے کی گرد سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اسکی ٹانگیں لمبی اور مضبوط ہوتی ہیں اور اسکے پاؤں کی صرف دو انگلیاں ہوتی ہیں مگر یہ بہت موٹے اور مضبوط ہوتے ہیں۔
کھر والے دیگر جانوروں کی طرح شترمرغ بھی رینگنے والی تقریباً ہر چیز کھاتا ہے۔ یہ نباتا تی اورحیوانی دونوں قسم کی غذا کھاتا ہے۔ حشرات، جڑیں اور زیادہ سبزی کھانے کے علاوہ لکڑی، گھونگے، پتھر، شاخیں اور تقریباً ہر چھوٹی، شوخ رنگ دار چیز نگل جاتا ہے۔
اپنے بڑے سائز اور وزن کی وجہ سے یہ اُڑ نہیں سکتا۔ تاہم، اس کی ٹانگوں کے طاقتور عضلات کی وجہ سے اس کا شمار زمین کی تیزرفتار مخلوقات میں ہوتا ہے۔ یہ ریگستانی علاقے میں ۶۵ کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔
عام طور پر انسان ہی ایسی مخلوق ہے جو حالات سے تنگ آکر اپنے رب سے مایوس ہو کر خودکشی کرتی ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پرندوں میں بھی ایک پرندہ ایسا ہے جو خودکشی کر لیتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق شتر مرغ ایسا پرندہ ہے جو آزاد ماحول نہ ملنے پر ڈپریشن میں چلا جاتا ہے اورپھر ڈپریشن کی حالت میں اپنی گردن کو کسی چیز کے ساتھ لپیٹ کر خود کشی کر لیتا ہے۔