چھ لاکھ سے زائد مومنین کا اکٹھے ہونا تیمورلیستے کے ایمانی عقیدے کی علامت ہے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 12ستمبر2024کوپوپ فرانسس نے تیمور لیستے،تاسی تولو کے ایسپلانیڈ میں چھ لاکھ سے زائد مومنین کی موجودگی پر اْن کے ایمانی اورثقافتی ورثہ کی تعریف کی۔ انہوں نے تیمورقوم کے ایمانی عقیدے کی دو نمایاں علامتوں ”کائبوک“ اور”بیلک“ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کائبوک بھینس کے سینگوں اور سورج کی روشنی کی نمائندگی کرتا ہے جو مضبوطی اور خدا کی زندگی بخش طاقت کی علامت ہے۔جب پیشانی یا گھر کی چھتوں پراسے سجایا جاتا ہے تو یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خُداوند کے کلام کی روشنی اوراُس کے فضل کی بدولت ہم بھی نجات کے عظیم منصوبے میں شامل ہیں۔
 پوپ فرانسس نے دوسری علامت”بیلک“ کے بارے میں بیان کیا کہ یہ عام طور پر گلے میں پہنا جاتا ہے جوکہ امن اور نزاکت کی علامت ہے۔ بیلک چاند کی ہلکی چمک کو ظاہر کرتا ہے۔اور یہ علامت خدا کی گہری محبت کا اظہار بھی ہے۔ جس کی چمک ہماری روزمرہ زندگی میں نظر آتی ہے۔
پوپ فرانسس نے تیمور کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم خدا ور ایک دوسرے کے سامنے خود کو چھوٹا سمجھنے سے نہ گھبرائیں، دوسروں کی خوشی میں بڑھنے میں مدد کرنے کے لیے اپنا وقت اور خدمت پیش کریں۔ ایک روشن کل کی تعمیر کے لیے ایمان، محبت اور اتحاد کو اپنا وطیرہ بنائیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail