ملک کی ترقی اور خوشحالی مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر منحصر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
مورخہ 25 دسمبر 2024کو وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف نے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، فاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی اورمسلم علما کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹانیز پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم جناب شہباز شریف نے فلسطین کی المناک صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے جاری تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔ ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک مشنری اسکول میں اپنی تعلیم اور اپنی اقدار کی تشکیل کے لیے اپنی ٹیچر میڈم پاول کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
اس پْرمسرت موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر منحصر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن قوم سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ انسانیت کی بہتری کے لیے اپنی افواج کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مسیحی برادری نے مختلف جنگوں میں ملک کی آزادی، تعلیم کی بہتری، دفاع اور مادر وطن کے تحفظ میں انمٹ کردار ادا کیا جسے سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز نے آخر میں کہا کہ ہمیں معاشرے میں اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ خود کو معاشرے کا ایک معزز رکن سمجھیں۔ آپ کی حفاظت، سلامتی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ 70,000 مسیحی حلقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی، قوم کی تعمیر اور مادر وطن کے لیے قربانیوں میں مسیحیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی ایتھلیٹس سہیل بہنوں نے مختلف کھیلوں میں 22 میڈلز جیتے ہیں جبکہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پہلی خاتون مسیحی آرمی آفیسر ہیں جو مادر وطن کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہیں۔