سینٹ مائیکل پیرش کراچی میں مقدس مائیکل کے مجسمہ کی رسمِ برکت ومخصوصیت
گزشتہ دنوں سینٹ مائیکل پیرش کراچی میں مقدس مائیکل کے مجسمہ کی رسمِ برکت ومخصوصیت بدستِ مبارک فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس ادا کر دی گئی۔ فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کو سندھی ٹوپی، اجرک، گلدستہ اور پیسوں والوں ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذزگزرانی گئی جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے کی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر بینجمن مشتاق، ریورنڈ فادر داؤد جاوید، ریورنڈ فاد ر افضل گلفام، ریورنڈ فادر شکیل گلزار، ریورنڈ فادر عقیل اختر،برادر استفانس اوربرادرایلیاہ اقبال نے کی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے اپنے پیغام میں بتایایہودی روایت میں، سینٹ مائیکل کو اکثر اسرائیل کا محافظ شہزادہ کہا جاتا ہے، ایک محافظ جو خدا کے چنے ہوئے لوگوں کے دفاع کے لیے تیار رہتا ہے۔
ایمان کے محافظ اور برائی کے خلاف جنگجو کے طور پر سینٹ مائیکل کے کردار کو نئے عہد نامہ میں سب سے زیادہ واضح طور پر پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر مکاشفہ کی کتاب میں۔ یہاں، وہ شیطان کے خلاف ایک کائناتی جنگ میں مشغول ہوتا ہے، دشمن کو آسمان سے نکال دیتا ہے اور اسے خدا کے سامنے انسانیت پر الزام لگانے سے روکتا ہے۔ اس جنگ میں سینٹ مائیکل کا فاتحانہ کردار عہد نامہ قدیم سے نئے عہد نامہ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
سینٹ مائیکل دی آرچنجیل ہماری رومن کیتھولک روایت میں ایمان کے محافظ، روحوں کے محافظ اور الہی انصاف کی علامت کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ روحانی جنگ اور چیلنجزکے وقت اس کی موجودگی اور شفاعت کی تلاش کی جاتی ہے، جس سے وہ کیتھولک عقیدت اور عبادت میں ایک قابل احترام شخصیت بن جاتے ہیں۔
اس کے بعدریورنڈفادر بینجمن مشتاق نے پیرش کے تمام علاقوں، گروپس ممبران اور مومنین اور دوسرے پیر شنز جن میں سینٹ پالز، سینٹ جیمس، سینٹ انتھنی پیرش کے مومنین شامل تھے، جنہوں نے مختلف تحائف اور مالی مدد کی اْن کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں قرعہ اندازی ہوئی۔جن میں موٹر سائیکل، LED، موبائیل اور بہت سارے انعامات تھے۔