خاتونِ فاطمہ کی عید کے موقع پر مریم آباد میں ملکہِ رحم کی پہاڑی کا سنگ بنیادرکھا گیا۔
مورخہ 13 مئی 2024 کوخاتونِ فاطمہ کی عید کے موقع پر قومی زیارت گاہ مریم آباد میں ملکہِ رحم کی پہاڑی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اس پْر مْسرت موقع پر یوخرستی قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فرمائی جبکہ اْن کی معاونت ریورنڈ فادر آصف سردار وکرجنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور، ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر آف مریم آباد نے کی۔پاک ماس کا تعارف ریورنڈ فادر طارق جارج نے دیا جس میں انہوں نے زیارت گاہ کا مختصر تاریخی پس منظر بیان کیا نیز بتایاکہ نئی پہاڑی جس کی آج سنگ بنیاد رکھی جائے گی یہ تیسری پہاڑی ہے جبکہ سب سے پہلی پہاڑی 1925 میں ریورنڈ فادر اوسکار نے بنوائی تھی۔ دوران ِ وعظ فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے پْرتگال میں فاطمہ کے مقام پر مقدسہ مریم کے ظہور کے بارے میں بتایا کہ کس طرح مقدسہ ماں اْن تین چھوٹے بچوں پر ظاہر ہوئیں۔اْنھوں نے والدین کو تلقین کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کو ایمان دیں اور خاندانی روزری پڑھنے کی نصیحت بھی کی۔تاکہ ہمارے بچوں میں بھی ایمان کی جڑیں مضبوط ہوں۔نیز بشپ صاحب نے ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر آف مریم آباد،پاسٹرل ٹیم اور مریم آباد کی تما م کلیسیا کی کاوش کو سراہا اور نئی پہاڑی کی سنگِ بنیاد رکھے جانے پر مبارک باد پیش کی۔پاک ماس کے بعد دامنِ مریم میں بشپ صاحب کا پْر تپاک استقبال کیا گیا۔