خدا کا رحم حقیقی اور ابدی محبت کو ظاہر کرتاہے۔ آرچ بشپ بینی مار یو ٹریوس

مورخہ 13اپریل2024کو سینٹ جیمس پیرش چرچ کورنگی کراسنگ میں آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے اپنے دستِ مبارک سے مقدسہ مریم کی پہاڑی اور پاک صند وق کو برکت دی۔   پاک ماس کی قیادت آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے فرمائی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر افضل گلفام اور ریورنڈ فادر نوبرٹ پال نے کی۔ دورانِ وعظ بشپ صاحب نے   بتایا کہ خدا اپنے بندوں پر ہمیشہ رحم کرتا ہے جو اس بات کی گواہی ہے کہ خداہمارے گناہوں کو بھول جاتا ہے کیونکہ وہ ہم سے حقیقی اور ابدی محبت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب آپ توبہ کرتے ہیں تو آپ آزاد ہو جاتے نہ صر ف گناہوں سے بلکہ حقیقی طور پر اپنے اندرآزادی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔مزید کہا کہ خدا کرے کہ ہم سب اپنے گناہوں سے توبہ کر یں تاکہ خدا ہم سب پر رحم کرے نیزہم اْس میراث کو لائق طور پر پانے کے قابل بنیں جو بنائے عالم سے ہمارے لئے  تیار کی گئی ہے۔ بعدازاں آرچ بشپ بینی نے پاک صندوق اور مقدسہ مریم کی پہاڑی کو برکت دی۔پاک ماس کے اختتام پر تمام گروپس اور مومنین نے بشپ صاحب کو نوٹوں کے ہار، سندھی ٹوپی، اجرک،پھولوں اور نوٹوں کے گلدستہ پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ آخر میں ریورنڈفادر افضل گلفام نے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مقدسہ مریم کی پہاڑی، پاک صندوق اور چرچ کو خوبصورت بنانے میں مالی مدد کی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail