لیموں کی خاص اور سب سے مہنگی قسم ”فنگر لائم“

فنگر لائم آسٹریلیا کے ساحلی عاقوں کے بارانی جنگلات کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی پایا جاتا ہے۔اپنے منفرد ذائقہ اور خاص لذت کی بنیاد پر دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے لیموں کی خاص قسم ”فنگر لائم“ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔ فرانس کے نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق فگر لائم میں موتیوں کی مانند چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جو دنیا بھر میں مہنگے ریستوران متعدد کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس پھل کا ذائقہ کٹھا میٹھا اور عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے جو متعدد ڈشز کی گارنش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فنگر لائم کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب کے نتیجہ میں فرانس اور کیلیفورنیا میں بھی اس کی افزائش کی جا رہی ہے۔
انتہائی نایاب قسم کے لیموں کی قیمت 200تا 300ڈالر فی کلو ہے جو پاکستانی روپے میں 30تا 45ہزار روپے فی کلو بنتی ہے۔ فرانس سمیت دنیا بھر کے مہنگے ریستورانوں اور امیر افراد کے پسندیدہ فنگر لائم کی طلب میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے اس کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔جس کے پیش نظر اس کی افزائش میں بھی گزشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ فنگر لائم کا خشک چھلکا بھی کئی کھانوں اور مشروبات میں خاص قسم کی خوشبو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Add new comment

2 + 6 =