”تسلی“روحانی زندگی کے لیے ایک زبردست تحفہ ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 23نومبر 2022کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تسلی روحانی زندگی کے لیے ایک زبردست تحفہ ہے۔تسلی ایک اندرونی تحریک ہے جو ہمارے دلوں کو چھوتی ہے۔اور جو لوگ تسلی کا تجربہ کرتے ہیں وہ خدا کی موجودگی میں خود کو ڈھکے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔اس کے بعد پوپ نے مقدس آگسٹین،مقدس فرانسس، مقدس اگنیئشیس جیسے مقدسین کی زندگیوں میں تسلی کے تجربے کو بیان کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تسلی روح القدس کا تحفہ ہے جو خدا کے ساتھ شناسائی کی اجازت دیتا ہے اوراس تسلی کے ساتھ، ہم مشکل کے سامنے ہمت نہیں ہارتے۔تاہم، پوپ فرانسس نے مومنین کو جھوٹی تسلیوں کے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔

Add new comment

5 + 7 =