Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
یسوع ہمارے پتھریلے دلوں کو نرم دلوں میں بدل دیتا ہے۔پوپ فرانسس
پام سنڈے کی پاک ماس میں،یسوع مسیح کے دْکھوں کا تذکرہ پڑھے جانے کے بعد پوپ فرانسس نے یسوع مسیح کے اْس ایمان پر غور کیاجو اْس نے خدا پر رکھا اور اپنے درد کے لمحے میں خود کو ترک کر دیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ خدا اْسے بچا لے گا۔
انہوں نے صلیب پر سے مسیح یسوع کے پکارے جانے والے ان الفاظ ”اے میرے خدا، اے میرے خدا، تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟ پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ ہمیں مسیح کے دکھوں کے بالکل دل تک لے جاتے ہیں، جو اْس نے ہماری نجات کے لیے برداشت کیے۔
پوپ فرانسس نے بتایا کہ یسوع مسیح نے بہت دْکھ سہے، اور جب بھی ہم اْس کے دکھوں کا بیان سنتے ہیں، تو وہ ہمارے دلوں کو چھیدتے ہیں۔ یہ دْکھ نہ صرف جسم کے تھے، بلکہ روح کے بھی تھے، لیکن اِن تمام دْکھوں کے باوجود، یسوع ایک چیز پر یقین رکھتا تھا اور وہ تھی باپ کی قربت۔
پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا بھائیو اور بہنو، اس طرح کی محبت، ہمیں مکمل طور پر اور آخری وقت تک گلے لگاتی ہے، ہمارے پتھریلے دلوں کو نرم دلوں میں بدل دیتی ہے، اور انہیں رحم، نرمی اور ہمدردی کے قابل بنا دیتی ہے۔انہوں نے کہا مسیح کا رد کیا جانا ہمیں اُس کی تلاش اور اُس سے محبت کرنے کے لیے اُکساتا ہے اور خاص طور پر اُن لوگوں سے جورد کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ بہت سے لوگوں کو ہماری قربت کی ضرورت ہے، بہت سے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور جس طرح ہم سب کو اپنی زندگیوں میں یسوع کی قربت کی ضرورت ہے، ہمیں بھی یسوع کو لاوارثوں میں تلاش کرنے کے لیے نکلنا چاہیے، جوابھی تک تنہا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا مسترد شدہ اور رد کیے ہوئے لوگ مسیح کے زندہ نشان ہیں۔ وہ ہمیں اس کی غیر مشروط محبت، اور اْس کے بھی رد کئے جانے کی یاد دلاتے ہیں جو ہمیں ہر طرح کی تنہائی سے نجات دلاتا ہے۔ آخر میں کہا آئیے آج ہم خْدا سے فضل کی التجا کریں تاکہ ہم اپنے ارد گرد کے رد کئے ہوئے لوگوں میں یسوع کی محبت تلاش کرنے کے قابل ہوسکیں۔تاکہ جس طرح مسیح نے ہماری خاطر خود کو خالی کر دیا ہم بھی دوسروں کے لئے خود کو خالی کر یں۔
Add new comment