Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
یسوع کے نقش ِقدم پرچلتے ہوئے مل کر ہم آہنگی سے کام کریں۔پوپ فرانسس
Monday, February 27, 2023
مورخہ 27فروری 2023کو پوپ فرانسس نے پونٹیفیکل رومن اداروں اور یونیورسٹیوں کے ممبران سے خطاب کیا اور اْنھیں کہاکہ وہ یسوع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مل کر ہم آہنگی سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر دل،دماغ اور ہاتھوں کی ہم آہنگی پیدا کرنی ہے،کیونکہ یہ ان تینوں انسانی روح میں متحرک ہوتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے مزید ارسطو کا حوالہ دیا، جس نے کہاتھا کہ ہاتھ روح کی طرح ہوتے ہیں کیونکہ ان میں طاقت ہوتی ہے، ان کی حساسیت کی بدولت ان میں فرق کر نے اور دریافت کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔
آخر میں، پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم اپنی آوازوں کی ہم آہنگی اور روح کے زندہ عمل کے لیے نرمی کے ساتھ اپنے عزم کی تجدید کریں۔
Add new comment