یسوع آپ کو جانتا اور آپ سے محبت کرتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 5فروری 2023کو پوپ فرانسس نے جنوبی سوڈان میں پاک ماس کے دوران مومنین سے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ یسوع ہم میں سے ہر ایک کو ذاتی طور پر جانتا اور پیار کرتا ہے۔ پوپ فرانسس نے مومنین کو ”زمین کا نمک“ اور ”دنیا کانور“ بننے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا اگر ہم مسیح میں رہیں گے تو ہم کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے۔مزیدبتایا کہ نمک ہمیں خدا کے ساتھ اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی ہماری بنیادی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔اورکہا کہ جب ہم مسیح کی روشنی حاصل کرتے ہیں، وہ روشنی جو مسیح ہے،اْس سے ہم ”روشن“ہو جاتے ہیں۔ 
پوپ فرانسس نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا، کہ آپ ایسا نمک بنیں جو خوشخبری کے برادرانہ ذائقے کو پھیلائے،اور ایسا نور بنیں جس کی چمک پہاڑ پر بنے ہوئے شہر کی طرح سب پر عیاں ہو۔
 

Add new comment

4 + 12 =