ہم ”امن کے قحط“کی زندگی گزار رہے ہیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 20نومبر2022کو پوپ فرانسس نے یسوع بادشاہ کی عید کے موقع پر جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے دْعا کی۔ 
انہوں نے کہا ہم ”امن کے قحط“ کے طور پر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ تمام لوگوں کو یوکرین پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے،دنیا کے بہت سے مقامات کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دی۔ پوپ فرانسس نے دو روز قبل فلسطین کے شہر غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں لگنے والی آگ  کے بارے میں بھی بات کی جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔ مزید اْن لوگوں کی مغفرت کیلئے بھی دْعا کی جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے زور دیتے ہوئے کہا، آئیں اپنے آپ کو کچھ کرنے دیں اور امن کے لیے دْعا کرتے رہیں!

Add new comment

2 + 1 =