Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ہم بدقسمتی کے نہیں، اْمید کے نبی ہیں۔ پوپ فرانسس
ونٹیفیکل تھیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ ”جان پال دوم“ برائے شادی اور خاندانی علوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے چرچ اور ریاست کی ضرورت پر روشنی ڈالی کہ وہ ''خاندانوں کو سنیں اور ان کی مدد کریں تاکہ زیادہ معاون اور زیادہ برادرانہ دنیا کی تعمیر میں مدد مل سکے کیونکہ خاندان ہی معاشرے کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ وقت کی بے مثال ہنگامہ آرائی تمام خاندانی تعلقات پر دباؤ ڈال رہی ہے۔اس لیے ایسے وقت میں خدا کی حکمت اور رحمت کی نشانیوں کو سمجھنے کے لیے محتاط سمجھداری کی ضرورت ہے۔
پوپ فرانسس نے اس بات کا اعادہ کیاکہ ہم بدقسمتی کے نہیں، اْمید کے نبی ہیں۔ لہٰذا خاندانی ہنگامہ آرائی کی وجوہات پر غور کریں اور ان کی اصلاح کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ہم کبھی بھی تسلی سے محروم نہیں ہوں گے۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہمیں خاندان کو بچانا چاہیے لیکن اسے قید نہیں کرنا چاہیے،۔اسے اس طرح پروان چڑھانا چاہیے جیسے اسے بڑھنا چاہیے۔ ایسے نظریات سے بچیں جو خاندان کو نظریاتی نقطہ نظر سے سمجھانے میں مداخلت کرتے ہیں۔ خاندان کوئی نظریہ نہیں بلکہ حقیقت ہے اور خاندان زندگی کی حقیقت کے ساتھ ہی پروان چڑھتا ہے۔
Add new comment