ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں امیر طرز زندگی کو اپنانے کا دباؤ بڑھتا جا رہاہے، جبکہ غربت میں رہنے والوں کی آوازیں سنائی نہیں دیتی ہیں۔پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے غریبوں کے سالانہ عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جب بھی ہمارا سامنا کسی غریب سے ہوتا ہے، تو ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ سکتے، کیونکہ ایسا کرناہمیں خداوند یسوع کوملنے سے روک دے گا۔
انہوں نے کہا کہ غربت کا ایک بہت بڑا دریا ہمارے شہروں سے گزر رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ہمیں مغلوب کر رہا ہے، ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی بہت زیادہ ضرورتیں ہیں جو ہم سے مدد، حمایت اور یکجہتی کی درخواست کرتے ہیں اور یہ کہ ہر مسیحی کو غربت کے خلاف جدوجہد میں ذاتی طور پر شامل ہونا ہے۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں امیر طرز زندگی کو اپنانے کا دباؤ بڑھتا جا رہاہے، جبکہ غربت میں رہنے والوں کی آوازیں سنائی نہیں دیتی ہیں۔
اس شدت کے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے نیک سامری کی تمثیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض ماضی کی کہانی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہم میں سے ہر ایک کو ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں چیلنج کرتا رہتا ہے کہ ہم بھی بطور نیک سامری اپنی ذمہ داری کو واضح طور پر سمجھیں۔

Add new comment

1 + 6 =