ہر مسیحی کی بلاہٹ کا مقصد خدا کی محبت کو دوسروں میں بانٹنا ہے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 26اپریل 2023کوپوپ فرانسس نے بلاہٹ کے لیے دْعا کے عالمی دن کے لیے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا یہ دن خداوند کی طرف سے فضل جیسا تحفہ ملنے، اور ایک ہی وقت میں دوسروں تک انجیل کا پیغام پہنچانے پر غوروخوص کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ 
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک انسان کو خُدا نے چُنا ہے۔اسے محبت کے ساتھ اور محبت کے لیے بنایا گیا ہے۔کہانت کی بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے وضاحت کی کہ خدا کی پکار آہستہ آہستہ اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے اور ہماری طرف سے جواب طلب کرتی ہے۔خُدا ہمیں محبت میں بلاتا ہے اور ہم بدلے میں محبت سے اُس کا جواب دیتے ہیں۔مزید کہا ہر مسیحی کی بلاہٹ کا مقصد خدا کی محبت کو دوسروں میں بانٹنا ہے۔
پوپ فرانسس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہر بپتسمہ یافتہ مسیحی کو روحانی اور جسمانی رحم کے کاموں کے ذریعے یسوع کی گواہی دینی ہے۔ آخر میں کہا کہ مقصد کے بغیر کوئی بلاہٹ نہیں ہے۔ ہمیں اپنی بلاہٹ کو دل سے سمجھتے ہوئے مسیح یسوع کی پیروی کرنی ہے،جو خود خدمت کرنے کے لیے آیا تھا، خدمت کروانے کے لیے نہیں۔

Add new comment

1 + 1 =