کرونا وائرس ویکسین پر سب کا برابر حق ہے۔پاپائے اعظم فرانسس

ویٹی کن  پایا ئے اعظم فرانسس نے ایک بار پھر اپنا یہ مؤقف دہرایا ہے کہ تحقیق کی تیاری کے مراحل سے گزرنے کے بعد اگر کرونا وائرس کے خلاف مؤثر ویکسین بن گئی تو وہ سب کی دسترس میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ویکسین بننے کے بعد اسے پہلے امیر ممالک کو دیا جائے گا۔ پاپائے اعظم کا کہنا ہے کہ اس ویکسین پرسب کا برابر حق ہے اور اس پر کسی قسم کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ جو کمپنیاں اس کام میں مصروف عمل ہیں ان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ برابری کی بنیاد پر امیرو غریب سب تک پہنچے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ایک افسوسناک المیہ ہوگا۔پاپا اعظم فرانسس نے بروقت انتباہ کیا ہے کہ ایسی کوئی تفریق امیر و غریب کے مابین خلیج کو وسعت دینے کے مترادف ہو گی اور اس سے باز رہنا چاہیے۔

Add new comment

7 + 1 =