پوپ فرانسیس نے میکسیکو کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کر کے تمام متاثرین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

پوپ فرانسیس نے میکسیکو کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کر کے تمام متاثرین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔  انہوں نے میکسیکو میں سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام لوگوں کے لیے بھی دعا کی۔
اِس سیلاب سے متاثر ہونے والے افرا کی تعداد ہزاروں میں ہے اور اب تک  17 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر ہسپتال میں داخل تمام متاثرین سے  اپنی قربت کا اظہار کیا۔ پوپ فرانسیس نے کہا کہ خدا سے مخلصی کا مطلب خدمت کرنے کی آمادگی ہے۔ 7 ستمبر کو ہونے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے میکسیکو میں سیلاب آ گیا تھا۔ سیلاب کا پانی گلیوں اور عمارتوں میں بہہ گیا، بشمول میکسیکو انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکیورٹی کے ہسپتال کے۔ سیلاب کی وجہ سے اس علاقے میں بجلی بھی بند ہو گئی جس میں ہسپتال بھی شامل تھا جہاں  کئی COVID-19 مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ 
اس کے علاوہ پوپ فرانسس نے پھر ان لوگوں کے لیے دعا کی جو ''غیر ممالک میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے ہیں ''۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ بدقسمتی سے بہت سے معاملات ہیں، سب بہت مختلف اور اکثر پیچیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ لوگ جلد از جلد گھر واپس آ جائیں گے۔

 

Add new comment

1 + 6 =