Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس کی کیتھولک معلمین کو وسیع اور انسانی ذہن بنانے کی تلقین
Friday, May 05, 2023
مورخہ 5مئی 2023کوپوپ فرانسس نے کیتھولک ماہرین تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تشکیل میں مدد کریں جو نظریات سے بالاتر ہو کر مشترکہ بھلائی کو فروغ دینے کے قابل ہوں۔ہمیں ایسے نوجوانوں کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو نظریے کی پابندیوں سے آگے بڑھ کر انسانیت کی زبان بولنے کے قابل ہوں۔
آرگنائزیشن آف کیتھولک یونیورسٹیز ان لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممبران سے اپنے خطاب میں پوپ فرانس نے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا پر غور کیا، جولاطینی امریکی براعظم کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم مساوات، سماجی اور اقتصادی بحران، نظریاتی اور سیاسی بحران کی بدولت براعظم افراتفری میں ڈوبتا نظر آتا ہے۔ لیکن یہی وہ جگہ ہے جہاں خدا انتہائی خوبصورت اور تخلیقی طریقوں سے کام کرتا ہے۔
Add new comment