پوپ فرانسس کی شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کیلئے تعزیت اور دْعا۔

مورخہ 6فروری2023کوپوپ فرانسس نے کہا کہ میں جنوب مشرقی ترکی اور شمال مغربی شام میں  زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں جان کر بہت دْکھی ہوں۔انہوں نے اْن لوگوں کیلئے دْعا کی جو زلزلے سے ہلاک ہوئے نیز اْن کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
پوپ فرانسس نے دْعا کی،کہ خدا اس دْکھ کی کھڑی میں تمام دْکھی افراد کے ساتھ ہو اور اْن لوگوں کو فضل عطا کرے جو ان حالات میں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تاکہ صبر و استقامت کے ساتھ اس خدمت کو برقرار رکھیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلہ کی شدت 7.8  جبکہ دوسرے جھٹکے میں شدت 7.5 تھی جس نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (AFAD) نے اطلاع دی ہے کہ 6 فروری تک، 1,121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور جنوبی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے کی وجہ سے 2,834 عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔

Add new comment

2 + 15 =