پوپ فرانسس کی سوڈان میں تشدد کے خاتمے کی اپیل

مورخہ 23اپریل2023کوپوپ فرانسس نے سوڈان میں بات چیت کے ذریعے تشدد کے خاتمے کا   مطالبہ کیا۔سوڈان میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، انہوں نے سب کو دعوت دی کہ وہ ”ہمارے سوڈانی بھائیوں اور بہنوں کے لیے دْعا کریں“۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی لڑائی میں مبینہ طور پر سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
مزید کہاہمارے یوکرائنی بھائیوں اور بہنوں کے لئے بھی دْعا کریں، جو ابھی تک جنگ سے متاثر ہیں۔
پوپ فرانسس نے اپنے دل کے قریب کئی دیگر مسائل کا ذکر کیا، بشمول یومِ زمین، جو پوری دنیا میں منایا گیا۔ انہوں نے کہا، مجھے اْمید ہے کہ تخلیق کی دیکھ بھال کا عزم ہمیشہ لوگوں کے لیے ایک مؤثر یکجہتی کے ساتھ انہوں متحد رکھے گا۔

Add new comment

18 + 1 =