پوپ فرانسس کی تشدد کا شکار ہونے والے مسیحیوں کے لیے دْعائیں۔

 مورخہ 20جنوری 2023کو پوپ فرانسس نے مومنین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں اْن مسیحیوں کو یاد رکھیں جو براہ راست تشدد کا شکار ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر شمالی نائیجیریا کے فادر آئزک کے بارے میں بات کی، جنہیں گزشتہ اتوار کو ان کی پیرش کی رہائش گاہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ پوپ فرانسس نے اپنے خیالات کو تباہ شدہ یوکرین کی طرف موڑ دیا، اور ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ انہیں ”ہماری قربت، تسلی اور سب سے بڑھ کر امن“کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تازہ ترین میزائل حملے کو بھی یاد کیا۔جس میں بہت سے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا تھا، جن میں بچے بھی شامل تھے، اور کہا کہ وہ اْن خاندانوں کے اس ”دل دہلا دینے والے درد“ میں برابر کے شریک ہیں۔مزید کہااس المناک واقعہ کی تصاویر اور شہادتیں ہمارے ضمیروں کے لیے ایک طاقتور اپیل ہیں۔ کوئی بھی اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا!
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز یوکرین میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کو نشانہ بنانے والے روسی میزائل حملے میں 45 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوئے جبکہ 19 لاپتہ ہیں۔
 

Add new comment

1 + 2 =