پوپ فرانسس کا پینٹی کوسٹل چرچ پر حملے کے متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار

مورخہ 17جنوری 2023کو پوپ فرانسس نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں پینٹی کوسٹل چرچ پر حملے کے متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چرچ کے صحن میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ چرچ پر حملے کے بارے میں جان کر دکھی ہیں، جس میں بے گناہ لوگوں کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے سانحہ سے متاثرہ تمام خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور قربت کا اظہار بھی کیا۔پوپ فرانسس نے خْدا سے متاثرہ افراد کی تسلی اور ان کے لئے اْمن کے تحفے کی دْعا بھی کی۔
یاد رہے مشرقی کانگو میں کئی دہائیوں سے تشدد نے کئی جانیں لی ہیں، اس علاقے میں 120 سے زیادہ مسلح گروپ ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق، تشدد سے کم از کم 6 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے بہت سے لوگوں کو خوراک کی شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

Add new comment

14 + 6 =