Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس کا نیش وِل کے اسکول میں فائرنگ پر افسوس کا اظہار
Thursday, March 30, 2023
پوپ فرانسس نے نیش وِل کے بشپ کو ایک ٹیلیگرام بھیجا،جس میں انہوں نے امریکہ کے ایک سکول میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ پر گہرے ْدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں تین طالبات تھے جن کی عمریں نو سال تھیں۔
پوپ فرانسس نے تشدد کے اس ظالمانہ عمل سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے اپنی دلی تعزیت اور اپنی دعاؤں کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مرنے والے بچوں اور بڑوں کے سوگ میں پوری کمیونٹی کے ساتھ شامل ہیں۔آخر میں، پوپ فرانسس نے غم زدہ خاندانوں کیلئے تسلی کی دْعا کی۔
Add new comment