Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس کا لاطینی امریکی کانگریس کو بدسلوکی کی روک تھام کے لیے پیغام
مورخہ 15مارچ 2023کو پوپ فرانسس نے دوسری لاطینی امریکی کانگریس میں بدسلوکی کی روک تھام کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا۔جس میں انہوں نے کلیسیاء میں جنسی زیادتی کو روکنے اور ان کی روک تھام پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کی تلقین کی تاکہ بچے اور کمزور بالغ ہمیشہ محفوظ رہیں۔
انہوں نے کلیسیا میں کمزور لوگوں کے تحفظ کے لیے واضح طریقہ کار قائم کرنے کے لیے ہر مقامی چرچ پر زور دیا۔ تاکہ زیادتی کا شکارہونے والے افراد کے پاس انصاف کے حصول کے لیے واضح اور قابل رسائی راستے ہوں۔پوپ فرانسس نے کلیسیا کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ انہوں نے اس برائی کا مقابلہ کرنے اور اسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہاآئیں ہم مقدسہ مریم سے التجا کریں تاکہ اْس کی سفارشوں کی بدولت ہم کلیسیامیں ہونے والی بدسلوکی کو روکنے کے اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوجائیں۔
Add new comment