پوپ فرانسس کا عالمی میرین ماریولوجیکل کانفرنس کے شرکاء کے لئے خصوصی پیغام جاری

   مورخہ 8ستمبر2021کو پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں ہونے والی پچیسویں عالمی میرین ماریولوجیکل کانفرنس کے شرکاء کو اپنا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔اس پیغام میں انہوں نے تمام مسیحی مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ مبارک کنواری مریم اور اْس کے بیٹے ہمارے خْداوند یسوع مسیح میں تسلی اور اْمید حاصل کریں۔ پوپ فرانسس نے شرکاء کو مزید کہا کہ وہ اْن لوگوں کی خاموش فریاد کو نہ بھولیں جو وبائی امراض کی بدولت پریشان ہیں۔کیونکہ حقیقی خوشی جو خْدا کی طرف سے آتی ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں اْن لوگوں کے لئے جگہ بناتی ہے جن کو معاشرہ بھول چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہامقدسہ مریم بشارت کے راستے کی خوبصورتی، انسانیت اور کرہئ عرض کی مشترکہ بھلائی کی خدمت میں ہمیں ہمیشہ اْن آوازوں کو سننا سیکھاتی ہے اور وہ خود آواز اْٹھانے والوں کوایک نئی دنیا کی جانب آواز دیتی ہے۔

Add new comment

19 + 1 =