پوپ فرانسس کا جرمن کارڈینل راوبر کی موت پراظہارِ تعزیت

گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے جرمنی کے بشپ پیٹر کوہلگراف کے نام ایک پیغام میں، جرمن کارڈینل کارل جوزف راوبر،کو خراج عقیدت پیش کیا، جو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
پوپ فرانسس نے ویٹیکن اور دنیا کے مختلف حصوں میں اْن کی خدمات کو یاد کیا جس میں انہوں نے اپوسٹولک نینسیو کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”کلیسیا کے سچے چرواہے“کے طور پر، کارڈینل راوبر نے ہرطرح سے مسیح کی محبت کو ظاہر کیا اور خوشی سے سب کے ساتھ بانٹا۔
یاد رہے کہ جرمن کارڈینل راوبر نے ہولی سی کے لیے سفارتی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں۔ 

Add new comment

3 + 5 =