پوپ فرانسس کا ایکواڈور کے زلزلہ متاثرین سے قربت کا اظہار

مورخہ 20مارچ 2023کو پوپ فرانسس نے  ایکواڈور کے زلزلہ متاثرین سے اپنی قربت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایکواڈور کے لوگوں کے قریب ہیں اور اس زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے اپنی دْعاؤں کا یقین دلایا ہے۔
ریاست ہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ ایکواڈور کے صوبہ گویا کے جنوبی قصبے بالاؤ کے قریب زلزلہ آیا۔ یہ 65 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
ایکواڈور کے صدر کے دفتر کے حوالے سے سی این این نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 461 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ایکواڈور کی ایمرجنسی رسپانس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بہت سے لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ زلزلہ کی شدت 6.8تھی۔

Add new comment

4 + 0 =