Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس کا انجیلی بشارت کے لیے کاہنوں کی تربیتی اہمیت پر زور
گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے لاطینی امریکی سیمنیریوں کے ریکٹروں اور تربیت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انجیلی بشارت کے لیے کاہنوں کی تربیتی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اصرار کیا کہ تمام کاہنوں کی تشکیل خاص طور پر مستقبل کے کاہنوں کی بہترین تربیت انجیلی بشارت کا مرکز ہے۔پوپ فرانسس نے کاہن بننے والوں پر زور دیا کہ وہ مسیح کے لیے اپنی تشکیل کی مسلسل تجدید کریں۔انھیں مزید بتایاکہ اْن کے ”سننے کی صلاحیت اور مکالمے کا فن“، دْعا میں خُدا کے ساتھ بات چیت میں جْڑاہونا چاہیے۔
ریکٹرز کے لیے پوپ نے کہا، ریکٹر کو ہر ایک سیمیزین کے لیے مستقل تشویش ظاہر کرنی چاہیے۔ ان کی زندگی اور خدمت کے بارے میں کھلے اور مخلصانہ مکالمے کو برقرار رکھیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے تمام کلیسیاء کی جانب سے ریکٹرز اور فارمیٹرز کا شکریہ ادا کیاجواپنی زندگی کو مستقبل کے کاہنوں کی تربیت کے لیے وقف کرتے ہیں۔
Add new comment