پوپ فرانسس کا ارجنٹینا اور دنیا بھر میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوپ فرانسس نے ارجنٹینا اور دنیا بھر میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ یہ خدا کے وہ لوگ ہیں جو بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ آپ اس وبائی مرض کے دوران عظیم ہیرو ہیں۔ آپ میں سے بہت سے افراد نے کرونا وائرس کے مریضوں کے قریب رہنے کی وجہ سے اپنی جان دی ہے۔ آپ کی اس قربت کا شکریہ، کوملتا اور پیشہ ورانہ مہارت کا شکریہ جس کے ساتھ آپ کرونا وائرس کے مریضوں کا  خیال رکھتے ہیں۔ '' پوپ فرانسس نے ڈاکٹرز اور نرسز کو یقین دلایا کہ وہ اپنی دْعاوں کے ذریعے اْنکے ساتھ ہیں اور خداوند بھی اْن کے ساتھ ہے۔

Add new comment

1 + 0 =